:اسلام آباد ائیرپورٹ: خراب موسم کے
باعث گیارہ سے زائد پروازیں منسوخ
بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ 'سے روانہ اور اترنے والی' شیڈول کے مطابق 11 سے زائد ملکی
اور بین الاقوامی پروازیں موسمی حالات کی وجہ سے پیر کو (آج) تاخیر یا تنسیخ کا سامنا کرنا پڑا۔
سردی کی ایک نئی لہر نےپاکستان کومتاثر کیا ہے، مری، گلیات، ہزارہ، مالاکنڈ اور کشمیر کے
پہاڑوں میں ایک بار پھربرفباری شروع ہو گئی ہے۔ ہواؤں اور بادلوں کا نیا سلسلہ بلوچستان
اور کوئٹہ میں داخل ہو چکا ہے۔ منگل اور بدھ کے روز کراچی میں بارش متوقع ہے۔